(24نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم اعلان کردیا گیا۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں واپسی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئےسرفراز احمد اور حسین طلعت کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے۔
سکواڈ کے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمدرضوان، حیدرعلی، محمدحفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمدحسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عمادوسیم اور عبداللہ شفیق بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں صبر اور برداشت پر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وبا میں کرکٹ سرگرمیاں بحال رکھنے میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کردار اہم ہے، نیوزی لینڈ کے چند قوانین نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کیا۔