’’ جلد دوبارہ ملیں گے‘‘محمود چودھری یو اے ای روانہ 

Dec 06, 2020 | 12:48:PM

(24 نیوز) بختاور بھٹو  زرداری کے منگیتر محمود چوہدری کراچی دوبارہ آنے کا پیغام دے کر یو اے ای روانہ ہو گئے۔انہوں نے منگنی کے موقع پر ملنے والی دُعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق محمود چوہدری نے  ٹویٹر پر پر اپنی ایک  تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاءاللہ بہت جلد دوبارہ کراچی سے ملوں گا۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اس تصویرمیں بختاور بھٹو کے منگیتر کے پاس بیگز موجود ہیں جنہیں دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں اور اپنے گھر واپس جارہے ہیں۔

 محمود چوہدری نے اپنی اور بختاور بھٹو کی منگنی کے موقع پر ملنے والی دُعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے بھی سب کا شکریہ ادا کیا۔بختاور بھٹو نے بھی اپنے منگیتر کے پاکستان سے رخصت ہونے کا ٹوئٹ لائک کیا۔واضح رہے کہ بختاور زرداری کی منگنی گزشتہ ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

بختاور کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔منگنی کی تقریب میں  بختاور بھٹو  زرداری کے بھائی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ہونے کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں موجود رہے۔

مزیدخبریں