کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، حیدرآباد میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن

Dec 06, 2020 | 14:49:PM

 (24نیوز) کورونا کی دوسری لہر ۔۔ ڈھانے لگی قہر۔۔   تشویشناک حد تک مثبت کیسز  سامنے آنے اور بڑھتی اموات کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے ضلع حیدرآباد کے تحصیل سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور ٹنڈوجام کے 12علاقوں میں 7دسمبر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر کی 6 یوسیز کے بارہ علاقوں میں سات دسمبر سےاسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، ان علاقوں میں سٹی کی یوسیز 2 کے علاقے ہیرآباد جیل روڈ، ڈاکٹرز کالونی، بھرگڑی فلیٹس، عامر ٹیرس سول اسپتال کےاطراف کے علاقے لطیف اباد کی یوسی 2 جی او ار کالونی،پٹھان گوٹھ اور دیہی ٹنڈوجام شامل ہوں گے۔

قاسم آباد یوسی 2 کے علاقے، جیجل ماء ہسپتال روڈ، فرید پلازہ اور اطراف کے علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن لگے گا جبکہ وہی گل لطیف کالونی، میتھن ہاؤسنگ سوسائٹی، سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں کراچی کے بعد کورونا وائرس سے زیادہ متاثر حیدرآباد ہے جہاں پازیٹو کیسز کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔
 

مزیدخبریں