اربوں روپے  کی چینی کی خرید و فروخت ,پنکچر والے  کو نوٹس

Dec 06, 2020 | 15:39:PM

( 24نیوز)فیصل آباد میں سائیکل پنکچر والے کے نام پر اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ محمد امتیاز 80 لاکھ روپے ٹیکس کا شوکاز نوٹس ملنے پر پریشان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق امتیاز کے نام پر 3 سالوں میں سوا 6 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت ہوئی۔جبکہ امتیاز کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اور سائیکلوں کو پنکچر لگا کر چھوٹے 5 بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہوں، 3 دسمبر کو ایف بی آر کا نوٹس ملا، کبھی شوگر ملز گیا ہی نہیں لیکن نوٹس مل گیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم میرا شناختی کارڈ کیسے استعمال ہوا، ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں لاہور جانے کا کرایہ تک نہیں ہے، اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کیسے کر سکتا ہوں؟۔

مزیدخبریں