قحط و فاقہ کشی، اگلا سال آفت زدہ ...اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

Dec 06, 2020 | 16:25:PM
 قحط و فاقہ کشی، اگلا سال آفت زدہ ...اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ آئندہ برس بدترین آفت زدہ سال ثابت ہوسکتا ہے اور 12 ممالک قحط کے خطرات سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ کووڈ 19 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال صحیح معنوں میں آفت زدہ سال ثابت ہوگا۔

وبا اور جنگوں کے باعث انسانی ضروریات میں 2 گنا اضافہ ہونے پر توجہ مبذول کروانے والے بیسلے کا کہنا ہے کہ قحط اور فاقہ کشی 12 ممالک کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے۔انہوں نے ان 12 ممالک کے نام تو نہیں دیئے تاہم فی الفور اقدامات سے اس خطرے کا سدباب کئے جانے پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے وسط میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے وبائی مرض نے جاری جنگوں کے اثرات پر ایک نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے سے زیادہ افراد غربت کی طرف چلے گئے ہیں اور وہ خوراک حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: