روز دھکا لگانا پڑتا ہے، سلیکٹڈ سے بس نہیں چل رہی، مریم نواز

Dec 06, 2020 | 17:14:PM

(24 نیوز)سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈرپوک حکمران دو منٹ بھی عوام کے درمیان نہیں آ سکتے۔ الیکشن چوری کرکے نااہل حکومت ہمارے سروں پر مسلط کر دی گئی۔ ایک پیج پر ہونے کے باوجود اس بس کو روز دھکا لگانا پڑتا ہے کیونکہ سلیکٹڈ سے بس نہیں چل رہی۔ مریم نواز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے تمام وعدے جھوٹ نکلے، سبز پاسپورٹ کو عزت دلوانے کے دعویداروں نے پاکستانی پروازوں پر پابندی لگوا دی۔
تفصیلات کے مطا بق لاہور کے سو شل میڈیا کنونشن میں مر یم نوا ز نے حکو مت کو آڑ ے ہا تھوں لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔ عوام روز اٹھتے ہیں تو پہلی خبر مہنگائی کی ملتی ہے۔ گیس آتی نہیں لیکن پچاس پچاس ہزار کے بل آتے ہیں۔مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ ایل این جی دیر سے منگوانے کا مقصد دوستوں کو فائدہ پہنچانا تھا۔ ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے عوام کو 122 ارب کا نقصان ہوا۔ پورے پاکستان میں جعلی حکومت نے ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔ آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 7 مریض چل بسے۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے 100 بچے مر گئے۔ شہباز شریف حکومت کی گرانٹ کو اس حکومت نے ختم کر دیا۔ اب چلڈرن ہسپتال کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

مزیدخبریں