فیصل مسجد کا مرکزی ہال سیل

Dec 06, 2020 | 17:24:PM
فیصل مسجد کا مرکزی ہال سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل مسجد کا مرکزی ہال سیل کر دیا گیا ۔اسلا م آ با د کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسجد کا اندرونی ہال کورونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق مرکزی ہال سیل کرنے کے بعد مسجد کے اندرونی ہال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ نماز جمعہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ مرکزی ہال بند ہونے کے بعد نماز کا اہتمام کھلی جگہ پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر مملکت اور علما کرام کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد صدر عارف علوی نے گزشتہ جمعہ 4 دسمبر کو ملک بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر فیصل مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کی ہدایت کو نظر انداز کیا تھا۔ جس کی وجہ سے کو رو نا پھیلنے کے امکا نات بڑھ گئے تھے۔