اجرک، ٹوپی،آج سندھ کلچرل ڈے ہے

Dec 06, 2020 | 17:38:PM

(24 نیوز)اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار،ہر سال کی طرح آج سندھ کلچرل ڈے منایا جا رہا ہے۔اس کی مناسبت سے سندھ کی ہزاروں سال قدیم روایات کے امین سندھ واسی روایتی لباس زیب تن کرتے، اجرک اور ٹوپی سجائے سندھ کی رنگا رنگ دھرتی سے اظہار یکجہتی اور نوجوان نسل کو سندھ کی ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے نکلتے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق آج یوم ثقافت کے مو قع پرصوبے بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔نوجوانوں کی جانب سے سندھی اجرک ٹوپی پہن کر علاقائی دھنوں پر رقص کیا جا رہا ہے جبکہ ثقافتی رنگوں میں رنگ کر خواتین اور بچے بھی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا آغاز 2009 میں کیا گیا جس کے بعد سے ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو یہ دن سندھی ثقافت سے یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے، نہ صرف سندھ بلکہ دنیا بھر میں آباد سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد اس دن کی مناسبت سے روایتی ٹوپی اور اجرک زیب تن کرتے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، کہیں ریلیاں نکالی جاتی ہیں تو کہیں ڈھول کی تھاپ پر جھوم جھوم کر اور گھوم گھوم کر مخصوص دھمالی رقص کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں