سندھ میں کورونا مزید8 زندگیاں نگل گیا، وزیراعلیٰ سندھ

Dec 06, 2020 | 18:01:PM
سندھ میں کورونا مزید8 زندگیاں نگل گیا، وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید8 مریض انتقال کرگئے ،صوبے میں کوروناسے انتقال کرنے والوں کی تعداد3019ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید12720 ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 2013 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ،انہوں نے کہاکہ سندھ میں ابتک کورونا کے 20 لاکھ51ہزار357 ٹیسٹ کئے گئے ہیں،صوبے میں ابتک کورونا کے 1 لاکھ 84ہزار486 کیسز ہو چکے ہیں ۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج کورونا کے مزید104 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ،ابتک 1 لاکھ 59 ہزار581 کورونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مختلف ہسپتالوں میں 21 ہزار886 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں 769 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 82 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔