سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کا باعث، عوام کبھی معاف نہیں کرینگے، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پشاور اور ملتان جلسوں کے بعد سے کورونا کیسز اور اموات بڑھ گئی ہیں، کوروناکے باعث اپنوں کو کھونے والے عوام اپوزیشن کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار تشویشناک ہیں، ملک میں سیاسی اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں،اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے پشاور اور ملتان کے جلسوں کے بعد سے کورونا کیسز اور اموات بڑھ گئی ہیں، ان اجتماعات کا انعقاد قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔
کرونا کے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار انتہائی تشویش ناک ہیں۔اس نئی لہر پر قابو پانے کیلئےاحتیاط کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 6, 2020
ان کا مزیدکہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما خود تو گھر کے پر آسائش ماحول میں قرنطینہ میں ہیں جبکہ کارکنوں کو سڑکوں پر لے آئے ہیں، اپوزیشن جماعتیں اپنے کارکنوں اور عوام کو ذاتی سیاسی مفاد کے تحفظ کےلئے ایندھن کے طور پر استعمال کر رہی ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا وائرس کے سبب اپنوں کو کھونے والے باشعور عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
اپوزیشن رہنماخودتو گھر کےپرآسائش ماحول میں قرنطینہ ہیں جبکہ کارکنان اورعوام کو ذاتی سیاسی مفاد کےتحفظ کیلئے ایندھن کے طور پراستعمال کیاجارہا ہے۔اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟کرونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 6, 2020