معاشی پالیسیوں کاثمرملناشروع ہوچکا،اپوزیشن کوناکام بنائینگے، فردوس عاشق اعوان

Dec 06, 2020 | 18:27:PM

(24 نیوز)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ معاشی پالیسیوں کاثمرملناشروع ہوچکاہے،کچھ لوگ انتشار پھیلاکرملک کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں،اپوزیشن کوچاروں شانے چت کردیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت کی شفاف اورمنظم معاشی پالیسیوں کاثمرآنے لگاہے،ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،معاشی محاذپردنیاپاکستان کی پالیسیوں کوسراہتی ہے،معاشی استحکام کاسلسلہ جاری رہے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن ہو یاپی ڈی ایم معاشی محاذپر مقابلہ کریں گے،پاکستان میں افراتفری کیلئے اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ ہے،اپوزیشن کا 13 دسمبر کاشو فلاپ اورتابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کاکاوَنٹ ڈاوَن شروع ہوگیا ہے،باری باری کیسز کافیصلہ اورجیل ان کاآخری ٹھکانہ ہے،جب بھی کسی نے عمران خان کو چیلنج کیا انہوں نے قبول کیا۔
 آج کنونشن میں گو نوازگوکے نعرے لگناعوام کی آوازہے، اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے مزاحیہ پتے بکھر رہے ہیں، لاہور میں آج شولگاکے جو رنگ بازی ہوئی اس میں وزیراعظم کوٹارگٹ کیاگیا۔

مزیدخبریں