کم عمر گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

Dec 06, 2020 | 19:37:PM
کم عمر گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل آباد میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم رانا منیر کی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کروالی۔
ادھر پولیس نے متاثرہ بچی کو عدالت میں پیش کئے بغیر ہی بچی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پولیس کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا،چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ ہم نے درج کروایا تھا، بچی کو ادارے کی تحویل میں دینا پولیس کی ذمہ داری تھی،چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس کے اقدام کے خلاف عدالت میں کیس فائل کیا جائے گا۔