(24 نیوز)حافظ آباد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی نے سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں،عوامی اجتماع میں نہ تو شوکت علی بھٹی نے کوئی ماسک پہنا، نہ ہی شرکا نے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا، سینکڑوں افراد بغیر ماسک کے شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی جلسوں پر اپوزیشن کےلئے پابندیاں اورحکومتی ارکان کو کھلی چھوٹ دیدی گئی،نواحی دیہات میں سوئی گیس کے افتتاح کے دوران جلسہ عام کا انعقادکیاگیا جس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی بھٹی متعدد دیہات میں بغیر کورونا ایس او پیز کے شریک ہوئے،تقریب میں سینکڑوںافراد نے شرکت کی لیکن کسی شخص نے ماسک اور سماجی فاصلے کو مد نظر نہ رکھا،ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر کھری کھری سنا دی،ان کاکہناتھا کہ حکومتی افراد کے جلسوں میں کورونا داخل نہیں ہوتا صرف اپوزیشن کے جلسوں پر پابندی ہے۔
حکومتی رکن قومی اسمبلی نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
Dec 06, 2020 | 20:18:PM