(24نیوز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی تصویر احترام اور محبت سے بھرے جذباتی الفاظ کے ساتھ شیئر کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان اور ان کی صاحبزادی مسکرارہے ہیں اور بیٹی نے اپنے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرنے کے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو یہ بھی بتادیا کہ آج میری پیاری بیٹی کا یوم پیدائش ہے۔تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عنایتوں پر شکر گزار ہوں، یہ مجھ پر کرم ہی ہے کہ میری بیٹیاں، میرے اردگرد ہی موجود ہیں۔انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ;ہیپی برتھ ڈے، میری پیاری بیٹی‘۔ &rsquo
اس کے بعد تو اس تصویر پر جنم دن کی مبارکبادوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ایک خاتون صارف نے شاہدآفریدی اور صاحبزادی کی اس پیاری سی تصویر اور خوبصورت کیپشن کو ’سچے مرد کا احترام قرار دیا‘۔وہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’لالہ! آپ نے اچھا طریقہ اختیار کیا، بیٹی کی بیماری سے متعلق اڑائی گئی بات کو غلط ثابت کرنے کے لیے، اللہ آپ کو کبھی اولاد کا غم نہ دکھائے، آمین‘۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل آفریدی چند نجی وجوہات کے باعث لنکا پریمئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن لوٹ آئے تھے۔