( 24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارا اختلاف اس سوچ سے ہے جو ووٹ کو چوری کرتی ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے اپنا بیانیہ دےدیا ہے، انہوں نے وہ بیان دیا جو 73 سالہ تاریخ میں کوئی نہ کر سکا،سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ آج گھر گھر مہنگائی کا رونا ہے، آپ کی مشکلات کی وجہ آئین سے انحراف ہے، ہمارا اختلاف اس سوچ سے ہے جو ووٹ کو چوری کرتی ہے، 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر آپ نے ثابت کرنا ہے کہ لاہور جاگ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج جب قربانی کی باری آئی تو نواز شریف سب سے پہلے جیل میں گئے لیکن حکمران تمام سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکے، ہم نے ووٹ کو عزت دو کی بات کرنی ہے، جو الیکشن چوری ہوا، یہ مہنگائی اس کی وجہ سے ہے۔
ہمارا اختلاف اس سوچ سے ہے جو ووٹ کو چوری کرتی ہے،شاہد خاقان عباسی
Dec 06, 2020 | 20:47:PM