اکھنڈ بھارت کا خوا ب چکنا چور،کسا ن ڈٹ گئے،منگل کو دما دم مست قلندر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت اور کاشتکاروں کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ،کسانوں نے منگل کے روز بھارت بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بھارت میں کسان مودی سرکار کے جھانسے میں آنے کے بجائے اس کی پالیسیوں کیخلاف ڈٹ گئے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت میں کسانوں کے دھرنے کو گیارہ روز بیت گئے ہیں۔اشتکاروں کا کہنا ہے کہ کسان مخالف کالے قوانین کو ختم کروا کر ہی دم لیں گے۔ مسلمان بھی اس احتجاج میں پیچھے نہ رہے اور احتجاج کرنے والے سکھ بھائیوں کے کھانے کا انتظام کرنے میدان میں آگئے۔ اپنے ہاتھوں سے کھانا پکا کر مظاہرین میں تقسیم کیا۔برطانیہ اور امریکا میں بھی بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر شدید احتجاج ہوا۔ فضا رنگین دھویں سے بھر گئی۔ مظاہرے میں خالصتان کی آزادی کے نعرے بھی گونجتے رہے۔ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بھی ریلی نکالی گئی اور بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا گیا۔