مریم کے بیانیے کی اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی، شبلی فراز

Dec 06, 2020 | 22:39:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بے ربط تقریر ان کی ذہنی زبوں حالی کی غمازی کرتی ہے، مریم نواز کے بیانیے کی اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی ہے۔
شبلی فرازنے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے کنونشن میں ان کے اپنے خلاف نعرے لگے، گلگت بلتستان الیکشن میں بھی رسوا ہوئے، اس خاندان میں ذرا بھی عزت نفس ہوتی تو سیاست چھوڑ چکے ہوتے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز فرسٹریشن کی انتہا کو پہنچ چکی ہیں، انھیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا۔شبلی فراز نے کہاکہ وہ اس خاندان کی دوسری نسل کی ترجمان ہیں جنہوں نے ملک کااستحصال کیا،انہوں نے ملک کولوٹاان کاایمان صرف پیسہ ہے،پیسے کوعزت دینے والوں کامقدرذلت اوررسوائی رہی،عوام پرواضح ہوگیا ہے کہ ان کی ذاتی لڑائی ہے۔

مزیدخبریں