پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیڑ ایسوسی ایشن کا کل سے احتجاجاً تھیٹربند کرنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیڑ ایسوسی ایشن نے کل سے احتجاجاً تھیٹربند کرنے کااعلان کردیا،الفلاح، محفل، تماثیل، باری، شالیمار، الحمراکلچرل کمپلیکس و دیگر تھیٹربند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیڑ ایسوسی ایشن نے تھیٹر ڈراموں کے نئے اوقات کار قبول کرنے سے انکار کردیا اور کل سے احتجاجاً تھیڑبند کرنے کااعلان کردیا۔چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ ڈی سی لاہور سے کل میٹنگ کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے ، تھیٹرڈرامے رات 8 بجے نہیں کر سکتے پرانے اوقات بحال کئے جائیں ۔