(24 نیوز)آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی 2 بہنوں ثنا زبیر اور لائبا زبیر کو غلطی سے ایل او سی پار کرنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں، دونوں بہنوں کو آئندہ روز ممکنہ طور پر پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، دونوں لڑکیوں کو ممکنہ طور پر کل پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔
غلطی سےسرحد پار کرنیوالی دو بہنوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا
Dec 06, 2020 | 23:24:PM