(24نیوز) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویرات کوہلی نے میتھیو ویڈ کا آسان کیچ چھوڑ دیامگر امپا ئر نے ان کو آئوٹ قرا ردے دیا ۔اور ان کو وا پس پو یلین لو ٹنا پڑا۔
تفصیلا ت کے مطا بق میتھیو ویڈ 32 گیندوں پر 58 رنز بنا چکے تھے اور بھارت کے لیے انتہائی خطرناک بھی دکھائی دے رہے تھے۔آسٹریلوی اننگز کے ساتویں اوور میں واشنگٹن سندر کی گیند پر میتیو ویڈ نے ہلکا شاٹ کھیلا جہاں گیند سیدھی ویرات کوہلی کے ہاتھوں میں چلی گئی، لیکن ویرات گیند کو نہ سنبھال سکے اور وہ ان کے ہاتھوں سے نکل کر نیچے گر گئی اورآسان کیچ چھوٹ گیا۔ گیند زمین پر گرنے کے بعد میتھیو ویڈ سنگل رن لینا چاہتے تھے، تاہم وکٹ کے بیچ میں ساتھی کھلاڑی کو بروقت رن کا اشارہ نہ دینے کا فائدہ ویرات کوہلی نے اٹھایا اور گیند فوراً اٹھا کر انھیں رن آئوٹ کردیا۔ جس پر امپا ئر نے ان کو آﺅٹ قرا ر دے دیا۔