سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے۔جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے۔پرویز خٹک کی انوکھی منطق

Dec 06, 2021 | 08:01:AM

Read more!

  (24نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں سب کچھ بگڑ چکا ہے۔پیر کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے، پھر اندازہ ہوا کہ جوش سنبھال کر رکھنا ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے جوشیلے نوجوانوں کو سمجھانے کی ذمے داری بھی میڈیا پر ڈال دی۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہر چیز کی ذمے داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، میڈیا لوگوں کو کیوں نہیں سمجھاتا؟ میڈیا صرف پیسے کماتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔سیالکوٹ واقعہ کے مرکزی ملزم پکڑے گئے۔حقائق سامنے آگئے

مزیدخبریں