خوشخبری ۔بیرو زگار نوجوانوں کے لئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پرائمری سے گریجویشن تک تعلیم کے حامل امیدواروں کیلئے سنہری موقع،لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ 3سے17 تک کے عہدوں پربھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدوار آج سے 20 دسمبر تک صرف آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں ،،سیٹنو گرافر،، پی اے، ٹیلی فون آپریٹر،کمپوزر،مکینک ،الیکٹریشن ،ڈرائیور ، کک ، مالی، سویپر، چوکیدار سمیت دیگر ملازمتوں کیلئےدرخواستیں طلب کی گئی ہیں ،اوپن میرٹ ، اقلیتوں ،معذور افراد اور خواتین کے لئے کوٹہ مختص کی گئی ہیں ،امیدواروں کے لئے عمر کی حد اور رعائت حکومت کی سرکاری ملازمتوں کے مطابق میسر ہوگی۔
گریڈ 17 میں پرسنل اسسٹنٹ کیلئے 18 اسامیوں پر درخواستیں طلب, تعلیمی اہلیت گریجویشن ، شارٹ ہینڈکا تجربہ سمیت دیگر شرائط پوری کرنے والے امیدوار درخواستیں دے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کی گونچاگل نے شادی کرلی۔۔دولہا کون؟
گریڈ 17 میں سٹینوگرافر کے عہدے کیلئے 12 اسامیوں پر درخواستیں طلب ، گریجویشن ، شارٹ ہینڈ کا تجربہ،2 آئی ٹی سپروائزرز تعلیمی اہلیت ایم اے سمیت دیگر آئی ٹی میں تجربہ ، 1 اسسٹنٹ مینجر کیفیٹریا اور 18 ایڈمن آفس کوآرڈینیٹر کی اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
سسٹنٹ لائبریرین اور لائبریری اسسٹنٹ کیلئے 2، 2 اسامیاں،،اسسٹنٹ آئی ٹی کی 7 ،،نیٹ ورک ٹیکنیشن کی 3 ،،ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 59، آفا کوآرڈینیٹر کی 104 اور دیگر عہدوں کی اسامیوں پر بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں ،، امیدواروں سے تحریری امتحان کے بعد انٹرویوز میں کامیاب ہونے والوں کو بھرتی کیا جائےگا، لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی بھرتی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی کی تاریخ فائنل ۔۔اہلخانہ بھارت پہنچ گئے