کوروناسے مزید 10 افراد جاں بحق۔۔ 336 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 519، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 383، بلوچستان میں 33 ہزار 507، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 930 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ 52 ہزار 342 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 464 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ۔۔ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آنیوالوں پربڑی پابندی لگ گئی
پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 41، سندھ میں 7 ہزار 626، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 862، اسلام آباد میں 960، بلوچستان میں 360، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جاں بحق ہوئے۔