بھارت اور نیوزی لینڈ کے دوسر ے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ آگیا

Dec 06, 2021 | 10:57:AM

 (24نیوز)نیوزی لینڈ کو  بھارت نےدوسرے ٹیسٹ میچ میں 372 رنز سےشکست دے کر دو میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 540 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 167 رنز ہی بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ،سری لنکا موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں بارے اہم خبر

نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل 60 اور ہینری نکلز 44 رنز بناکر نمایاں رہے، بھارت کے جایانت یادیو اور ایشون نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔بھارت پہلی اننگز میں 325 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، میزبان کی پوری ٹیم اعجاز پٹیل نے آؤٹ کی تھی۔نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں صرف 62 رنز ہی بناسکی تھی۔

یا د رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ،سری لنکا موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں بارے اہم خبر

مزیدخبریں