پاک بھارت تنائو کے باوجود سفارتی ویزے جاری

Dec 06, 2021 | 11:33:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیے، 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کئےگئے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری ۔بیرو زگار نوجوانوں کے لئے اہم خبر

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے۔

بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں ویزے جاری کئے جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے دیئے۔

ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کی تقریب۔ پولیس افسر کی گاڑی سے بم برآمد۔۔۔۔

مزیدخبریں