(مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز اور شہبازشریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دیں ،سپریم کورٹ نے شریف فیملی کو بڑا ریلیف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز اور شہبازشریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کروایا ، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس ۔۔شہباز شر یف کی نیب عدالت حاضری کے بعد سماعت ملتوی
واضح رہے کہ اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے ، ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہیں کر سکا ہے ، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کروانے کے بعد بھیجے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام ۔۔۔۔بم ناکارہ بنا دیا گیا