آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس ۔۔شہباز شر یف کی نیب عدالت حاضری کے بعد سماعت ملتوی

Dec 06, 2021 | 12:08:PM
شہباز شریف،نیب کورٹ،حاضری،روانگی
کیپشن: شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر لاہور کی احتساب عدالت نےسماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت چلانے کیلئے کیا کرنا پڑیگا۔۔ شہبازشریف نےبڑا انکشاف کردیا

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی، انہوں نے روسٹر م پر عدالت کو بتایا کہ نیب نے اسی کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر اس وقت کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے لوگوں کے حقوق کے لیے کام کیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے ان ریمارکس کے بعد پراسیکیوشن نے درخواست خارج ہونے کے ڈر سے واپس لے لی تھی۔

اس موقع پر احتساب عدالت نے آج مختصر کارروائی کے بعد ریفرنس پر مزید سماعت 13دسمبرتک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:آج سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیلئے کتنا جرمانہ۔۔جان کرآپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا