سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

Dec 06, 2021 | 12:55:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست قابل سماعت ہونے  اور توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق وکیل رائے نواز کھرل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب سنا دیا گیا ہے۔

توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق وکیل رائے نواز کھرل کی درخواست بھی مسترد ہوگئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ آپ توہین عدالت کیس میں کیسے فریق بن سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ۔۔ شریف فیملی کو بڑا ریلیف مل گیا

وکیل نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارسے متعلق سب معلومات رکھتا ہوں، اس پر جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ اسے چھوڑیں، توہین عدالت کیس تو عدالت کا اپنا معاملہ ہوتا ہے۔

 وکیل رائے نواز کھرل نے توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران مزید کہا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کیونکہ پہلے یا بعد میں اگر رانا شمیم فرار ہو گئے تو کیا ہوگا۔اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کا کام ہے اس عدالت کا کام تو نہیں ہے۔

 وکیل کا کہنا تھا کہ راناشمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے یا انہیں پاسپورٹ سرینڈر کرنے کا کہا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس ۔۔شہباز شر یف کی نیب عدالت حاضری کے بعد سماعت ملتوی

مزیدخبریں