مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو کتنی سزا ملی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کی عدالت نےسول رہنما آنگ سان سوچی کو 4سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2 سال قید سیکشن 505 (بی) کے تحت جبکہ 2 سال قید قدرتی آفات کے قانون کے تحت سنائی گئی ہے۔
فوج کی جانب سے بنائی گئی خصوصی عدالت میں صحافیوں کو کوریج کرنے نہیں دی گئی جبکہ آنگ سان سوچی کے وکلاء پر حال ہی میں میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد
آنگ سان سوچی کے دورِ حکومت میں سال 2016 اور 2017 کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بھی کیا گیا جس پر دنیا بھر کی جانب سے میانمار حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اور سوچی سے امن کا نوبل انعام بھی واپس لے لیا گیا تھا۔
آنگ سان سوچی کو سزا عوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کےالزام میں سنائی گئی ہے۔
یادرہے کہ 76 سالہ آنگ سان سوچی اس وقت سے جیل میں ہیں جب سے فوج نے ان کی حکومت کو معزول کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ۔۔پولیس کی نااہلی سامنے آ گئی۔۔اہم خبر جانیے