جیکلین اور نوراکو جیل سے  کروڑوں کے تحائف کس نے بھجوائے؟سنسنی خیز انکشافات 

Dec 06, 2021 | 13:21:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈز اور ڈانسر گرل نورا فتیحی کا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث شخص سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں فائل کی جانے والی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ جیکلین فرنانڈز اور نورا فتیحی نے دھوکے بازی اور بھتہ خوری میں ملوث مجرم سے کروڑوں کے تحائف لئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں سکیش چندرا شیکھر، اس کی بیوی اداکارہ لینا ماریا پول اور دیگر 6 افراد کے خلاف 7000 صفحات پر مبنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق سکیش نے تفتیش کے دوران حکام کو بتایا کہ اس نے اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو کروڑوں مالیت کے تحائف دئیے۔ اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کو مہنگی کار بھی تحفے میں دی تھی۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سکیش اور جیکلین کے درمیان جنوری 2021 میں بات چیت شروع ہوئی تھی جس کے بعد سکیش نے اداکارہ کو تقریباً 10 کروڑ کے تحائف دئیے جس میں ہیرے کے زیورات، مہنگی کراکریز، اعلیٰ نسل کی چاربلیاں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 9 لاکھ ہے اور 52 لاکھ کی خطیر رقم کا گھوڑا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیںسلمان خان غصہ میں۔۔شمیتا شیٹھی کو کھری کھری سنا دیں
 چارج شیٹ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت میں داخل کی گئی۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چارج شیٹ داخل کرنے سے پہلے استغاثہ اور اپنے سینئر اہلکاروں سے قانونی رائے بھی لی۔ اس چارج شیٹ میں جیکلین فرنانڈز اور نورا فتیحی کے بیانات بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں اداکاراؤں کو گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اسی کیس کے سلسلے میں کئی بار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر آتے اور جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس سے قبل 200 کروڑ  کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکلین فرنانڈز نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا اور کہا تھا کہ وہ قریبی دوست کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئیں۔

 سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہاتھا اور ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے۔ اس کے خلاف پولیس میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ روہنی جیل میں بند ہے۔جیل میں قید ہونے کے باوجود سکیش چندرا شیکھر  نے جرائم کے سلسلہ کو بند نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیںعالیہ بھٹ کا زبردست ڈانس۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مزیدخبریں