ائیرپورٹ پر خاتون کی عجیب و غریب حرکت۔۔دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

Dec 06, 2021 | 15:17:PM
خاتون نے ائیرپورٹ پر ایسا کام کیا کہ آپ حیران رہ جائینگے
کیپشن: ائیرپورٹ پر خاتون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)طیارے میں مسافروں کے سامان کے وزن کی حد طے ہوتی ہے لیکن کچھ مسافر اس ایکسٹرا بیگیج فیس کو بچانےکیلئے نئی نئی ترکیب نکال لیتے ہیں۔ اسی ہی ایک ترکیب فلیپنس خاتون نے نکالی۔

فلپائنی خاتون گیل راڈریگوئیج  نے(سامان) کی فیس بچانے کیلئے اپنے سوٹ کیس سے 2.5 کلوگرام وزن کے کپڑے نکال کر پہن لئے اور ہاں اس کی یہ ترکیب کام بھی کرگئی۔

 خاتون نے 2 اکتوبر کو اس سلسلے میں فیس بک پر ایک پوسٹ ڈالا تھا۔ اس میں اس نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ اس میں اس نے بتایا کہ وہ ایک ایئر لائنس کی فلائٹ میں سفر کرنے ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ اس کے پاس کپڑوں سے بھرا ایک سوٹ کیس تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو کتنی سزا ملی؟
 چیک ان کرتے وقت جب اس کے سوٹ کیس کا وزن کیا گیا تو وہ 9.5 کلوگرام کا نکلا جبکہ ایئر لائنس کو اپنے ساتھ 7 کلوگرام تک سامان مفت لے جانے کی چھوٹ تھی۔

اس کے اوپر ذرا سا بھی وزن بڑھنے پر ایکسترا فیس دینی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایئر لائنس ملازمین نے گیل کے ساتھ کیا۔ ان سے ایکسٹرا فیس مانگی گئی لیکن گیل نے اس سے انکار کردیا۔
ایکسٹرا فیس چکانے سے انکار کر دینے کے بعد گیل نے نئی ترکیب نکالی۔ اس نے اپنا سوٹ کیس کھولا اور تقریبا 2.5 کلوگرام کپڑے پہن لئے۔ان میں پانچ جوڑی پینٹ اور ٹی شرٹ و شرٹ تھے۔

اس کے بعد سوٹ کیس کا دوبارہ وزن کرایا تو وہ طے شدہ حد سے کم ہوگیا۔ اس کے بعد ایئر لائنس نے اسے سفر کرنے کی اجازت دےدی۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی سے پہلے سسرال آمد۔۔ ویڈیو وائرل