سانحہ سیالکوٹ کے ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی، وزیراعظم

Dec 06, 2021 | 15:30:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:    پارلیمنٹ میں منشیات کا استعمال۔۔بڑی خبر

اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی اور رپورٹ پیش کی گئی، جب کہ وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے ارکان کو قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی ۔

 واضح رہے  وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے، آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   جیکلین اور نوراکےمجرم سے تعلقات۔۔سنسنی خیز انکشافات

مزیدخبریں