برطانیہ۔۔ سکول میں اجازت نہ ملنے پر طلبا کی شدید سردی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سکول کے طلبا کی سخت سردی میں کھلے آسمان تلے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پرسکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں مانچسٹر میں آلڈھم اکیڈمی نارتھ کے آٹھ طلبا کو یونیفارم پہنے سکول کے باہر کھلے آسمان تلے نماز پڑھتے دیکھاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ائیرپورٹ پر خاتون کی عجیب و غریب حرکت۔۔دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
طالب علموں کے مطابق سکول میں طلبا کے لئےنماز کا کمرہ کافی عرصے سے موجود ہے جہاں تمام مسلمان طلبا نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں سکول کے ایک استاد نے جمعہ کی نماز ’نماز روم ‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا۔
— 5Pillars (@5Pillarsuk) December 3, 2021
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سکول انتظامیہ کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا جس کے بعد سکول انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا جس میں انتظامیہ نے بچوں کے والدین سے معافی مانگی اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی سے پہلے سسرال آمد۔۔ ویڈیو وائرل