(24نیوز) سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندکرنے کا فیصلہ کرلیا، مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، اور سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا ہے، اور کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج شام 4 بجے بند کردی جائے گی۔
سوئی نادرن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا، منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے، فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز ۔۔۔چیئرمین پی سی بی کی شائقین کرکٹ سے بڑی اپیل