برطانوی پارلیمنٹ میں منشیات کا استعمال۔۔شواہدمل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہاؤس آف کامنز کے گیارہ مقامات سے منشیات کی موجودگی کے شواہد مل گئے۔
برطانوی میڈیا سیکیورٹی چیک میں پارلیمنٹ کے 12 مقامات کا جائزہ لیا گیا، بارہ میں سے گیارہ مقامات پر کوکین کے نشانات ملے۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے قریب واش روم سے بھی منشیات کے شواہد ملے۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی سے پہلے سسرال آمد۔۔ ویڈیو وائرل
دوسری جانب سپیکر ہاؤس آف کامنز نے منشیات کے مبینہ استعمال کا معاملہ پولیس کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔
سپیکر کا کہنا تھا کہ منشیات سے متعلق رپورٹ پر گہری تشویش ہے، قانون کو دھوکا دینے والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ۔۔ سکول میں اجازت نہ ملنے پر طلبا کی شدید سردی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل