(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست ناگالینڈ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو نے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ترکی اردو کی ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 13 معصوم شہریوں کے قتل کے بعد ناگالینڈ کی پوری ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے حالات کنٹرول سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، بھارتی حکومت نے ریاست میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے، جس کی وجہ مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ۔۔پولیس کی نااہلی سامنے آ گئی۔۔اہم خبر جانیے