پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو مہنگائی کیخلاف مارچ کرنے کااعلان 

Dec 06, 2021 | 18:01:PM
لانگ مارچ، فیصلہ، مارچ،
کیپشن: پی ڈی ایم رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے 23 مارچ کو مہنگائی کیخلاف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی، اجلاس میں حکومت کیخلاف مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کی سطح پر پی ڈی ایم مشاورت کریگی ،پی ڈی ایم پنجاب کا اجلاس شہبازشریف کی زیرصدارت ہوگا،پی ڈی ایم خیبرپختونخوا کااجلاس فضل الرحمان کی زیرصدارت ہوگا،پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس کی صدارت اویس نورانی کریں گے جبکہ پی ڈی ایم بلوچستان کے اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد میں کرے گی،ان کا کہناتھا کہ اسمبلیوں سے استعفے کا معاملہ زیرغور آیا ہے،استعفوں کا کارڈ کب استعمال ہو گا اس کا فیصلہ ہم خود کریں گے۔یہ بھی پڑھیں: خالی ایئرپورٹ۔۔ ایئر ہوسٹس کے ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرل

پی ڈی ایم سربراہ نے صحافی کے سوال ”بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے“؟کے جواب میں کہابلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،ایک اور سوال” نماز جمعہ اسلام آباد میں پڑھیں گے“ کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعہ بھی ہو گانماز بھی ہوگی سب کچھ ہو گا،آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا،ایک اور سوال ”پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ نے آپ کو دھوکا دیا“کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پہلے خود آئے تھے اب پی ڈی ای کے پلیٹ فارم سے آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ائیرپورٹ پر خاتون کی عجیب و غریب حرکت۔۔دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے