کترینہ، وکی کوشال کی شادی۔۔۔ کتنے باورچی پہنچے ۔۔کون سے کھانے بنیں گے؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔بھارتی میڈیا کےمطابق کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کل سے شروع ہوجائیں گی جو نو دسمبر تک جاری رہیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:خالی ایئرپورٹ۔۔ ایئر ہوسٹس کے ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات کیلئےراجھستان میں سکس سینس ریزروٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔جہاں گنے چنے مہمانوں کو مدعوکیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو 100 کے قریب شیف کو شادی کیلئے بک کیا گیا ہے اور اشیاخور ونوش کا ایک ٹرک بھی کرناٹک سے لوڈ کرکے لایا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوکے قریب شیف بڑی شادی میں پکوان تیار کرنے کیلئے سکس سینس ریزورٹ پہنچ چکے ہیں اور یہ پروفیشنل شیف دھرم شالہ میں قیام کریں گے جو خاص طور پر ان کے لیے بک کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شادی میں پنجابی کھانوں کیلئے خاص خیال رکھا جائیگا ۔چھولے پٹھورے سے لیکر بٹر چکن تک مہمانوں کو پیش کیا جائیگا ۔اس کے علاوہ کچھ غیر ملکی پکوان بھی مہمانوں کو پیش کئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:وینا ملک کی والدہ نے اداکارہ کے سابق شوہر کو بوتل دے ماری