(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر اور آسٹرا زینیکا ویکسین کی شریک موجد ڈاکٹر سارہ گلبرٹ نےکہا ہے کہ آئندہ وبائیں کرونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک ہو سکتی ہیں، اس لئے ہمیں کرونا سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
العریبہ چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق رچرڈ ڈمبلبی لیکچر میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سارہ گلبرٹ نے کہا کہ یہ کوئی پہلا یا آخری موقع نہیں جس میں کسی وائرس کے سبب ہماری زندگیاں یا معاشی صورتحال متاثر ہوئی ہو۔ سچ تو یہ ہے کہ اگلی وباء سے اس سے بھی بدتر ہو سکتی ہے۔ وہ اس سے بھی زیادہ مہلک یا متعدی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ، وکی کوشال کی شادی۔۔۔ کتنے باورچی پہنچے ۔۔کون سے کھانے بنیں گے؟؟
رپورٹ کے مطابق سارہ گلبرٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کہ ہم کرونا کے کٹھن حالات میں سے نکلیں تو ہمیں اندازہ ہو کہ ہمارے پاس کسی آئندہ وبا سے احتیا ط کی تدابیر اپنانے کے لئے معاشی وسائل نہیں ہیں۔ویکسین کی موجد کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وباء کے مقابلے میں جتنی معلومات اور تجربات حاصل کئے ہیں انہیں ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست میں حالات انتہائی کشیدہ ،ایمرجنسی نافذ ،انٹرنیٹ سروس معطل