سیالکوٹ جیسےواقعات ناقابل برداشت ۔۔سیاسی و عسکری قیادت۔۔قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجو ہ ،ڈی ڈی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا اوروزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی ۔اس موقع پرعسکری اور سول قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسروں نے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکا نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے ظالمانہ فعل پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس شرکا ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اجلاس شرکا کا کہنا ہے کہ تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی، ملک عدنان کی بہادری اور جرات کی تعریف کرتے ہیں، سری لنکن شہری کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا فیصلہ۔۔۔ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی