میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر

Dec 06, 2021 | 19:29:PM

(24 نیوز) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اہم تبدیلی، سوالیہ پرچوں کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے سوالیہ پرچوں کے پیٹرن کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس تبدیلی کو ماہرین کی جانب سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ فیصلے کا اطلاق 2022 سے تمام تعلیمی بورڈز پر ہو گا۔ اس حوالے سے تمام تعلیمی بورڈز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت رٹہ سسٹم کو ختم کر کے کنسپٹ بیسڈ پرچوں کی تیاری ہے۔ آگے بنائے جانے والے پرچے اسی نئے پیٹرن کے مطابق بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو دوستوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں