شادی سے بچا ہوا کھانا غریبوں میں بانٹتی خاتون کی سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں سجی سنوری خاتون بھائی کی شادی کی باقی رسومات چھوڑ چھاڑ کرشادی میں بچا ہوا کھانا غریبوں میں تقسیم کرنے پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:رحیم یار خان: غیرت کے نام پر 4خواتین قتل
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بنگال میں خوبصورت لباس زیب تن کیے زیورات سے سجی سنوری خاتون شادی کی تقریب میں بچ جانے والا کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کلکتہ کے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ شادی میں بچا کھانا غریبوں میں تقسیم کرنے کی تصاویر ایک بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ہیں اور فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کا نام پاپیا کار بتایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا کہ پاپیا کار نے یہ فلاحی کام اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر انجام دیا جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ۔۔ سکول میں اجازت نہ ملنے پر طلبا کی شدید سردی میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل