(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سرحد پار محبت کرنے والوں کو ایسا مشورہ دیدیا کہ جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل میڈیا میں اینکر نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک سے سوال کیا کہ جو لڑکے لڑکیاں سرحد پار ایک دوسرے کو دل دے بیٹھتے ہیں ان کو کیا نصیحت کریں گے۔
اینکر کے سوال پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک ساتھ بول پڑے ،ثانیہ مرزا نے نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ سوچ سمجھ کر پیار کرو،شعیب ملک نے جواب دیا کہ ”پیار کو پھیلاﺅ “اینکر پرسن نے ٹینس سٹارکے جواب پر کہا کہ ثانیہ نے کچھ اور بولا آپ سیاسی بیان دے رہے ہیں،شعیب ملک نے کہا کہ پیار کو پھیلاﺅ سوچنا سمجھنا تو ہماری ذمہ داری نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو دوستوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل