(ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت نے ملکی دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے تیاریاں کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے نئی تشکیل کردہ ’ عمری فورس‘ کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو اور خبر کے مطابق افغان حکومت نے عمری فورس تیار کر لی ہے۔عمری فورس کے اہلکاروں کی افغان صوبہ قندوز میں گریجویٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اس طرز کی مزید فورسز کے قیام کے لئے مزید نوجوانوں کو فورس میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی۔۔اہم خبر آ گئی۔۔رسم رواج کونسی اپنائی جائیں گی۔۔؟