پاکستان میں مہنگائی بنگلہ دیش اور بھارت سے زیادہ۔۔ حکومت کا اعتراف

Dec 06, 2021 | 23:16:PM

(24 نیوز)پاکستان میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے ،اس بات کا اعتراف وزارت خزانہ کی دستاویز میں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے پہلے 10 ماہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے مہنگائی زیادہ رہی ،جنوری تا ستمبر  کے ہر مہینے میں بھارت اور بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم رہی۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: ’عمری فورس‘ تیار۔۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کی ویڈیومنظر عام پر آگئی

وزارت خزانہ کی دستاویز کےمطابق جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی 5.7، بھارت 4.1، بنگلہ دیش میں 5 فیصد تھی،فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8.7، بھارت 5، بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی ،مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9.1، بھارت 5.5، بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد تھی،مئی میں پاکستان میں مہنگائی 10.9، بھارت 6.3، بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی ،جون میں پاکستان میں مہنگائی 9.7، بھارت 6.3، بنگلہ دیش میں 5.6 فیصد تھی، جولائی میں پاکستان میں مہنگائی 8.4 بھارت 5.6، بنگلہ دیش میں 5.4 فیصد تھی،اگست میں پاکستان میں مہنگائی 8.4، بھارت 5.3، بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد تھی ،ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی 9، بھارت 4.4، بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد تھی، اکتوبر 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.2، بھارت 4.4 فیصد تھی۔ اسی عرصہ میں ایران، ترکی، کرغزستان میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ رہی۔ 

یہ بھی پڑھیں: انجام محبت۔ پاکستانی رانجھا بھارتی ہیر سے ملنے  کی کوشش میں بی ایس ایف کے ہتھے چڑھ گیا

مزیدخبریں