(24 نیوز)سابق صوبائی وزیر فاروق یوسف گھرکی نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔فاروق گھرکی پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے۔
سابق صدر مملکت آصف زرداری او رپیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی دعوت پر فاروق گھرکی نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ فاروق گھرکی نے کہا کہ واپس پیپلزپارٹی میں آگیا ہوں،پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے لاپتہ عابد کا پتہ چل گیا!