بابری مسجد کی شہادت کو 30 برس مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 30 برس مکمل ہوگئے۔ اس سانحے پر امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
بھارت کے شہر ایودھیا میں 30 برس قبل 1992ء کو 6 دسمبر کے ہی دن ہزاروں انتہا پسند ہندوؤں نے تاریخی بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
بابری مسجد سولہویں صدی کا ایک عظیم شاہکار تھا۔ 1528ء کو انتہا پسند ہندوؤں نے شوشہ چھوڑا کہ بابری مسجد دراصل رام کی جنم بھومی کو منہدم کرکے تعمیر کی گئی تھی۔ 1949ء میں بابری مسجد کو متنازع قرار دے کر بند کروا دیا گیا جس کے بعد مسلمانوں اور ہندوؤں کے مابین یہ مسجد متنازع ہی رہی اور بالآخر 6 دسمبر 1992ء کو ہزاروں انتہا پسند ہندوؤں نے عظیم ثقافتی ورثے بابری مسجد کو شہید کردیا جس کے بعد بھارت میں تاریخ کے بدترین فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو ئے۔
اس حوالے سے دنیا بھر میں بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر بات کرنے والے افراد کی جانب سے ردعمل کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
انسانی حقوق اور معاشرتی رواداری پر بات کرنے والے مشہور بھارتی ماہر تعلیم اشوک سوائن نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج سے 30 برس پہلے بابری مسجد کے واقعے کے بعد بھارت اپنے آپ کو ایک سیکولر ریاست کہنے کا حق کھو چکا ہے۔
30 years ago, on this day, with the demolition of the Babri Mosque by a majoritarian mob, India lost its moral right to call itself a secular nation, though its constitution says so.
— Ashok Swain (@ashoswai) December 6, 2022
ایک اور ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی مسلم رہنما اسدالدین اویسی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابری مسجد کو کبھی نہیں بھولا جائے گا۔
Babri Masjid we can never forget you!! InshAllah,,,
— Mohammed Nayeem ???????? (@PMN967787) December 5, 2022
6 December 1992 was a black day.????#6december #Blackday #babrimasjid #BabriMasjidDemolition #BabriZindaHai #Owaisi #Aimimgujarat #AIMIM #aimimmdelhi #aimimchiefasaduddinowaisi pic.twitter.com/W2nFrpioOK
انڈین امریکی مسلم کونسل نامی تنظیم کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ 6 دسمبر آزاد بھارت کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے۔
December 6: The darkest day in the history of independent India.
— Indian American Muslim Council (@IAMCouncil) December 6, 2022
#BabriMasjid pic.twitter.com/RinbMpLtCB
اس کے علاوہ ایک اسکالر کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ بھارتی ورثے کا ایک بیش قیمت حصہ، روایت شکن ہندو قوم پرستوں کے گروہ کی جانب سے تباہ کردیا گیا۔
A priceless piece of Indian heritage, destroyed by an iconoclastic Hindu nationalist mob 30 years ago, today.#BabriMasjid #heritage #Hindutva pic.twitter.com/f6unIOdHmH
— Dr. Audrey Truschke (@AudreyTruschke) December 6, 2022