حکومتی دعوے بے سود،ڈالر نے مزید رفتار پکڑ لی

Dec 06, 2022 | 11:11:AM

(اشرف خان)امریکی ڈالر حکومتی دعوؤں کی مخالف سمت میں سفر کرنے لگا ،روپے کے مقابلے میں روزانہ قیمت میں اضافہ ہونے لگا ۔

منگل کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے اضافہ ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 223.91وپے سے بڑھ کر 223.98روپے پر پہنچ گیا ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کا نیا یوٹرن: حکومت گرانے کی ذمہ داری جنرل قمر جاوید باجوہ پر ڈال دی

ماہرین معاشیات اور تجزیہ نگاروں کو اس پر شبہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں بڑھنے والے افراط زر کو جارحانہ مانیٹری پالیسی اقدامات کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ حکومت اگرچہ نئی ہے، تاہم آئی ایم ایف کا شدید دباؤ ہے کہ معاملات کو فوری سدھارا جائے۔

مزیدخبریں