فٹبال کا جنون، وزیر اعلیٰ سندھ برازیل کا میچ دیکھنے لیاری پہنچ گئے

Dec 06, 2022 | 11:41:AM
فٹبال کا جنون، وزیر اعلیٰ سندھ برازیل کا میچ دیکھنے لیاری پہنچ گئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سی ایم آفس سندھ ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی فٹبال کے رنگ میں رنگ گئے اور فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے لیاری پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ برازیل کا میچ دیکھنے رات گئے لیاری پہنچے اور برازیل کی ساؤتھ کوریا کے خلاف فتح پر خاصے پرجوش دکھائی دیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے جہاں دونوں شخصیات نے برازیل کا میچ نوجوانوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے: برازیلین کھلاڑیوں کا لیجںڈ فٹبالر پیلے کو شاندار خراج تحسین

لیاری میں بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لیاری کے عثمان فٹبال گراؤنڈ پر برازیل کے میچ میں فیسٹیول کا سماں ہوتا ہے۔

بڑی اسکرین پر برازیل کا میچ دیکھنے کیلئے لیاری میں جوش و خروش عروج پر رہتا ہے، ایک اندازے کے مطابق ساڑھے 7 سے 8 ہزار کا مجمع برازیل کا میچ دیکھنے جمع ہوتے ہیں، برازیل کا میچ دیکھنے کیلئے لیاری کے علاوہ دور دراز کے لوگ بھی جمع ہوتے ہیں۔