(24 نیوز) پنجاب حکومت کی تحلیل کی بازگشت کے باوجود ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرانے کی ریس لگ گئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ترقیاتی اسکیموں کی منظوری میں بازی لے گئیں۔
پنجاب حکومت تحلیل ہو یا نا ہو ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ کو ایک ارب کی اسپیشل گرانٹ کی 21 ترقیاتی اسکیموں کی ورکنگ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 21 ترقیاتی اسکیموں کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی ترقیاتی اسکیموں گرانٹ پی اینڈ ڈی جاری کرے گا۔ پی اینڈ ڈی نے 72 کروڑ جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 28 کروڑ روپے جاری کرنے کا کیس لوکل گورنمنٹ میں زیر غور ہے۔
پنجاب حکومت کی اسپیشل گرانٹ سے ترقیاتی اسکیموں مکمل ہونگی۔ ڈاکٹر یاسمین نے بذریعہ لوکل گورنمنٹ فنڈز منظور کرائے۔ این اے 125 کی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل ایم سی ایل کرے گی۔ این اے 125 میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر جبکہ سیوریج اور واٹر سپلائی کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونگی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن 72 کروڑ موصول ہونے پر ورک آرڈر جاری کرے گی۔